وزیراعظم کا بہترین کارکردگی دکھانے والے وزیروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے وزیروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 10 بہترین وزراء کو شاندار کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ دیں گے جبکہ وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب آج وزیر اعظم آفس میں ہوگی جس کے لیے وزراء اور وزارتوں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا ہے۔