پی ٹی آئی کے15سے زائد لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، رانا ثناء اللہ
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے15سے زائد لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن ان لوگوں کو ساتھ ملانے پر پارٹی میں رائے تقسیم ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 15 لوگوں سے ٹکٹ کی کمٹمنٹ کرکے اپنے لوگوں کے ساتھ ذیادتی نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم کیوایم کے وفد کی شہباز شریف سے آج ہونے والی ملاقات ملتوی
انہوں نے مزید کہا کہ جنہیں الیکشن ہرایا گیا وہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی کو جانتے ہیں جو حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔