مولانافضل الرحمان کے بھائی کیخلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مولانافضل الرحمان کے بھائی کیخلاف کارروائی کےلئے مراسلہ لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا حکومت کو مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسر ضیاالرحمان کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں: الیکشن کمیشن نےعلی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
مراسلہ کے مطابق ضیا الرحمان نے 3 فروری کو جےیوآئی کی الیکشن مہم میں شرکت کی ضیاالرحمان نے ڈی آئی خان تحصیل میئر امیدوار کفیل نظامی کےحق میں خطاب کیا کوئی سرکاری ملازم انتخابات یاانتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا۔
ضرور پڑھیں: نازیبا الفاظ: الیکشن کمیشن نے جمشید چیمہ کی معذرت قبول کرلی
الیکشن کمیشن کے مراسلے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ضیا الرحمان کیخلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی آئ خان میں میئرکی نشست کےلئے13فروری 2022کو الیکشن ہو رہا ہے۔