لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کیا کوئی ایسی چیز ہے جو حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟۔
ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پادری کا دن دیہاڑے قتل انتہائی تکلیف دہ اور تشویشناک ہے، پاکستان تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، وہ حقوق کہاں ہیں؟ کیا کوئی ایسی چیز ہے جو حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟۔
ضرور پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس: نیب نے مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کیخلاف اپیل دائر کردی
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بے حس اور سنگدل حکومت سے معمولی سی امید بھی ہوتی تو میں انہیں نہ صرف سانحہ پشاور کے متاثرین کے خاندانوں سے ملنے کا کہتی بلکہ مسیحی برادری سے تعزیت کرنے اور مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کا مشورہ بھی دیتی۔