کیا پاکستان کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ ہو گیا یا نہیں؟؟؟ وزیراعظم کا بیان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو کرونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا، سردی میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، وبا روکنے کے لیے میں ہر ایک سے ماسک پہننے کی اپیل کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک کی نسبت اللہ نے پاکستان پر کرم کیا ہے، اللہ نے پاکستان کو کرونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سردی میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، وبا روکنے کے لیے میں ہر ایک سے ماسک پہننے کی اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز 9 ہزار 135 ہے۔

ملک میں اب تک 6 ہزار 513 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 968 ہوچکی ہے۔