چئیرمین وزیراعظم ٹاسک فورس انجینئر گل اصغر خان بگھور کا منسٹری آف انرجی کے ماتحت ادارہ جیالوجیکل سروے آف پاکستان کا دورہ

چئیرمین وزیراعظم ٹاسک فورس انجینئر گل ا صغر خان بگھور کا منسٹری آف انرجی حکومت پاکستان کے ماتحت ادارہ جیالوجیکل سروے آف پاکستان GSP کاُ دورہ۔

 دورے کا مقصد وزیراعظم پاکستان کے دئیے گئے ٹاسک اور وژن کے مطابق ادارے کا performance Review کرنا تھا۔ ادارے کی سربراہ ڈائریکٹر نغمہ حیدر صاحبہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ چئیرمین وزیراعظم ٹاسک فورس انجینئر گلُ اصغر خان بگھور کو خوش آمدید کہا اور ادارے کی کارکردگی پر پریزینٹشن دی ۔

چئیرمین وزیراعظم ٹاسک فورس انجینئر گلُ اصغر خان بگھور نے حکومت جاپان کے تعاون سے بنائی گئی جم سٹون لیبارٹری کا دورہ کیا اور دور حاضر کے مطابق لیبارٹری کی استعداد کار بڑھانے پر ہدایات دیں چئیرمین وزیراعظمُ ٹاسک فورس نے ادارے کے جیالوجیکل میپنگ سیکشن کا بھی دورہ کیا ۔

اس مو قع پر چئیرمین وزیراعظم ٹاسک فورس انجینئر گلُ اصغر خان بگھور نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے ۔ آخر میں ادارے کی سربراہ ڈائریکٹر نغمہ حیدر صاحبہ نے چئیرمین وزیراعظمم ٹاسک فورس انجینئر گلُ اصغر خان بگھور کو ادارے کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

اس موقع پر ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو ممبران ، صدر ویلفیر ونگ پاکستان حبیب اورکزئی صاحب اور سینیر نائب صدر آغا شیراز صاحب بھی موجود تھے ۔