امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار برقرار

کراچی: اگست کے دوران امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل بنا رہا کیونکہ اگست کے مہینے میں ملک نے امریکا سے 33کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل کی حالانکہ 2019 کے مقابلے میں کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ اسی دورانیے میں 34کروڑ 10لاکھ ڈالر کی آمدن ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو جولائی تا اگست امریکا سے 67کروڑ 17 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ اس کے مقابلے میں 2019 کے اسی مہینوں میں 71کروڑ 46 لاکھ ڈالر ڈالر آئے تھے۔

برطانیہ اگست میں 12 کروڑ 91لاکھ ڈالر کے ساتھ پاکستان سے دوسرا سب سے بڑا خریدار تھا اور گزشتہ سال اسی عرصے میں 13کرقڑ 75لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی تھی جس کی وجہ سے اس سال 6.1فیصد کی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

دوسری جانب جرمنی کو پاکستان کی تجارتی برآمدات اگست کے دوران 6.75 فیصد اضافے کے ساتھ 11کروڑ 17لاکھ ڈالر ہو گئیں حالانکہ 2019 کے اسی مہینے میں 10کروڑ 47لاکھ ڈالر کی تجارتی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اس کے بعد فہرست میں چین کا نمبر آتا ہے جس نے جائزے کے تحت رواں ماہ کے دوران پاکستان سے 9کروڑ 36 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان خریدا تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.88فیصد کم ہے کیونکہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 12کروڑ 26لاکھ روپے مالیت کا سامان خریدا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے اگست کے مہینے میں 9کروڑ 32لاکھ ڈالر مالیت کی پاکستانی مال کی خریداری کی جو 2019 کے اسی مہینے میں کی گئی 9کروڑ 97 لکاکھ ڈالر کے مقابلے میں 6.51 فیصد کم ہے۔

دریں اثنا افغانستان کو برآمدات اس سال 5.36فیصد اضافے کے ساتھ اگست میں 5کروڑ 78لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 6کروڑ 9لاکھ ڈالر ہو گئیں۔

تصویر کے دوسرے رخ کو دیکھا جائے تو پاکستان نے غیرحیران کن طور پر اگست میں چین سے سب سے زیادہ تجارتی مال 78کروڑ 33لاکھ ڈالر میں درآمد کیا جو گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 1.84فیصد زیادہ ہے کیونکہ پچھلے سال اسی مہینے میں 76کروڑ 92لاکھ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں البتہ یہ اعداد جولائی کے مہینے کے مقابلے میں 28.88فیصد کم ہیں جب 1.101ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات کی درآمدات بھی سالہا سال کے دوران اگست میں 3.78فیصد اضافے سے 55کروڑ 95لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں سب سے بڑا حصہ دبئی کا رہا۔

پاکستان نے اگست کے دوران سنگاپور سے 19کروڑ 23لاکھ ڈالر مالیت کا سامان خریدا تھا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7فیصد کم ہے جب اسی عرصے میں 20کروڑ 67لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی تھی۔

جائزے کے تحت رواں ماہ کے دوران پاکستان سے امریکا کی درآمدات بھی 42.14فیصد اضافے سے 14کروڑ 3لاکھ ڈالر ہو گئیں جبکہ اگست 2019 میں یہ 9کروڑ 87 لاکھ ریکارد کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ اگست میں سوئٹزرلینڈ سے 10 کروڑ 99لاکھ ڈالر کا سامان خریدا گیا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں دو گنا ہے جب 4کروڑ ڈالر سے زائد کی خریداری کی گئی تھی۔