سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کا سرگودھا کا اہم دورہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمرہ سرگودھا کا دورہ کیا جہاں پر پارٹی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں کی اور ورکرز کنوینشنز میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔

سرگودھا کے علاقے میں شاہ پور کوٹ پہلوان میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنوینشن کا انقعاد ہوا جہاں پر عامر محمود کیانی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے بہتر ایکنومیک پوزیشن کی بنیادیں رکھی ہیں اور کورونا کے وبا کو اگر کسی لیڈر بہتر طرح سے کنٹرول کیا ہیں تو  ہمارے وزیراعظم عمران خان نے بہتر پالیسیوں سے کنٹرول کیا ہیں۔
عامر محمود کیانی نے سرگودھا کے مختلف علاقے جن میں جیون گوندل،چھوٹا ساہیوال،اور شاہ پور کوٹ کا دورہ کیا جہاں پر عوام نے والہانہ استقبال کیا اورپارٹی کارکنوں کی طرف سے ورکر کنوینشنز بھی منقعد ہوئے۔ عامر محمود کیانی نے سرگودھا کے ایم پی ایز ، ایم این ایز اور پی ٹی آئی کے اہم رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور پارٹی کی تنظیمی اموراور مختلف معاملات پر گفتگو بھی کی۔
عامر محمود کیانی نے سرگودھا میں پی ٹی آئی کی رہنما نادیہ عزیز کے گھر میں بھی گئے جہاں پرنادیہ عزیز صاحبہ کے والد صاحب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کی وزیراظم عمران خان پاکستان کو ٹاپ ایکونمیک اور انویسٹمنٹ زون بنا رہے ہیں اور انشاء الله عمران خان کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔