جمشید دستی کی ڈکیتی کیس ضمانت منظور


مظفر گڑھ میں آئل ٹینکرز کا تیل لوٹنے اور ڈکیتی کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور ان کے 2 ساتھیوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ مقدمے میں جمشید دستی، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

مظفر گڑھ کے علاقے موضع سبزو جت میں پولیس وردیوں میں ملبوس افراد کی جانب سے آئل ٹینکرز کو لوٹ لیا گیا تھا، معاملے کا مقدمہ 2 فروری کو جمشید دستی اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کیخلاف تھانہ قریشی میں درج کیا گیا تھا۔

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے وکیل شاکر سکھانی ایڈووکیٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد اویس نے کیس میں نامزد سابق ایم این اے اور ان کے 2 ساتھیوں کی ضمانت منظور کرلی۔

سابق ایم این اے جمشید دستی کی ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں کچہری میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی