:نواز شریف کی ضمانت منسوخ ہو گی یانہیں۔۔۔!!!(ن)لیگ کو بڑا سرپرائز دے دیا گیا

ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت منسوخ ہو گی یا نہیں؟ اس کا فیصلہ کل متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر سے متعلق کل فیصلہ کرے گی۔

ایون فیلڈریفرنس میں مریم نواز اور صفدرکا مستقبل کیا ہو گا، فیصلہ کل ہوگا جب کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف اشتہاری ہوں گے یا نہیں،اس کا بھی فیصلہ کل متوقع ہے۔جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔ عدالت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں وقت کےتعین پر رپورٹ طلب کرچکی ہےھ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق گرفتاری سےمتعلق احکامات کی تعمیل کی گئی، حسن نوازنےوارنٹ کےعدالتی احکامات وصول کیے۔

آج سماعت کے دوران اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ نوازشریف کو وفاقی حکومت نے باہر بھیجا، وفاقی حکومت ہی نوازشریف کی حاضری یقینی بنائے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں آئندہ ہفتے یکم اکتوبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان کی طبی پر نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’حکومت اپنی بقا کے لیے نیب کو استعمال کررہی ہے، نوٹس اس بات کی شہادت ہے کہ فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس کی تقریر نشانے پر لگی، اپوزیشن رفتارکوتیزکرتی ہے تو نیب بھی حرکت میں آجاتی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے واضح کیا تھا کہ احتساب کا عمل تمام سیاسی جماعتوں، گروپ اور افراد کے لیے ہے کیونکہ ہم احتساب کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ’ہماری دوستی ریاست پاکستان کے ساتھ ہے اور ادارہ کرپشن کر کے لوٹے ہوئے پیسے کی واپسی کے لیے اقدامات کررہا ہے‘۔