سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر احمد خان نیازی اپنی ٹیم کے ہمراہ کوئٹہ کوئٹہ پہنچ گئے ہے۔ بلوچستان پہنچنے پر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور کوارڑنیٹر ٹو پرئم منسٹر احمد خان نیازی کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ظرف سے شانداراستقبال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں گاڈیوں کی لمبی قطاروں میں عامر محمود کیانی اور ان کی ٹیم کا والہانہ استقبال کرنے پہنچے۔ گاڑیوں کا قافلہ پاکستان تحریک انصاف زندہ آباد ،اور عمران خان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

عامر محمود کیانی کی آمد پر بلوچستان کے علاقے ژوب میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ورکر کنونشن کا انعقاد ہوا۔ پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام نے بڑی تعداد میں ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔ عامر محمود کیانی اور احمد خان نیازی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

کارکنوں اور علاقے کی عمائدین کی طرف سے شاندار استقبال دینے ہرعامر محمود کیانی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "‏بلوچستان والوں کی والہانہ محبت اور استقبال نے مجھے بہت متاثر کیا، بلوچستان کے لوگ مہمان نوازی اور خلوص میں اپنی مثال آپ ہیں. انشاءاللہ ہم جلد از جلد بلوچستان کے مسائل کو حل کریں گے یہ ہمارے وزیراعظم ‎عمران خان کا وعدہ ہے آپ سے”.