ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے، 1021 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ 1021 نئے کیسز بھی ریکارڈ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43578 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1021 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 21 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.34فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28173 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 60 ہزار 669 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1683 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 91 ہزار 425 ہو گئی ہے۔