شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، ایک دہشت گرد مارا گیا

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔