بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت، آصف زرداری نانا اور بلاول ماموں بن گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے بیٹے کی ولادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

بختاور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔ اس خوشخبری کے ساتھ ہی سابق صدر آصف زرداری نانا اور بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹوئٹ پر کہا کہ باقاعدہ ماموں بن گیا۔

اس کے علاوہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ باقاعدہ خالہ بن گئے اور اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔