انصاف کمزورکو چاہیے ہوتا ہے، طاقتور این آر او چاہتا ہے، وزیر ا‏عظم

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کمزور کو چاہیے ہوتا ہے، طاقتور این آر او چاہتا ہے۔ عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے نواز شریف کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ ایک آدمی ملک کا پیسہ چوری کرکے لندن ميں بیٹھ گیا اور لوگ پھول پھینک رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بڑا مسئلہ لیڈر شپ کا بحران ہے، ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ليڈر شپ کی وجہ سے ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ انصاف کمزور کو چاہیے ہوتا ہے، طاقتور این آر او چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاريخ میں خالد بن ولیدؓ سے بڑا شاید ہی کوئی جنرل ہو لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے بھی کہا کہ آپ چھوڑ دیں وہ کسی اور کو کمان دے دیتے ہيں۔