سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات انتقال کرگئے

سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان انتقال کرگئے۔ سردار سکندر حیات کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، وہ عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

خیال رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور 2 بار وزیراعظم رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ سردار سکندر حیات نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ سردار سکندر حیات نےہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔