سندھ میں پیر سے تمام اسکول 100 فیصد حاضری کیساتھ کھل جائیں گے
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر میں پیر 11 اکتوبر سے تمام نجی اور سرکاری اسکول 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 11 اکتوبر سے تمام نجی اور سرکاری اسکولز 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا۔