کوئٹہ کے بولان میڈيکل اسپتال میں خاتون نے اسپتال کےدروازے پر بچے کو جنم دے دیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہيں تھا، ایمرجنسی کی صورت حال میں بچے کی پیدائش سڑک پر ہوئی ۔
اہل خانہ نے بروری روڈ بند کرکےاحتجاج بھی کیا جس کے بعد اسپتال کے ایم ایس نے واقعے پر 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی، کمیٹی گائنی کی سربراہ ڈاکٹر نجمہ غفار کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔
ایم ایس بولان میڈيکل اسپتال نے کمیٹی کو ایک دن میں غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کے ساتھ رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کی ہے ۔