لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم 25 واں ڈی جی (آئی ایس آئی) تعینات
(حسنات بلوچ)پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان فوج میں اہم تبدیلیاں اور تقرریاں کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو 25 واں ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اس سے قبل کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔
واضح رہے کہ لیفٹینیٹ جنرل فیض حمید نے رواں برس جون میں بطور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اپنے عہدے کی مدت پوری کرلی ہے جس کے بعد سے ان کی تبدیلی و تبادلہ متوقع تھا۔