حمزہ شریف کا جنوبی پنجاب کا دورہ، کئی اہم سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورے کے موقع پر کئی اہم سیاسی رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

حمزہ شہباز جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں، اس موقع پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ راجن پور سے سابق ڈپٹی اسپیکر شیرعلی گورچانی پاکستان مسلم لیگ نواز میں شامل ہو گئے جبکہ ملتان سے 3 بار پیپلزپارٹی کے ایم پی اے رہنے والے اسحاق بُچہ نے بھی مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کر لی۔

خانیوال سے سابق ایم این اے افتخار نذیر اور ایم پی اے جمیل شاہ نے مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کی، مظفر گڑھ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اخترعلی گوپانگ بھی مسلم لیگ نواز میں شامل ہو گئے۔ حمزہ شہباز کے دورے کے موقع پر بریگیڈئیر ریٹائرڈ قیصر مہے نے بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔