کراچی: ڈی جی ایکسائز کے دفتر میں شہری کو اغوا کرنیوالا ملزم پولیس اہلکار نکلا

کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر ڈی جی ایکسائز کے دفتر میں شہری کو اغوا کرنے والا ملزم ایکسائز پولیس کا اہلکار نکلا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس کی وردی میں ایک خاتون سمیت 6 افراد نے علی حسین کے گھر چھاپا مارا جس دوران 2 تولہ سونا، نقدی اور قیمتی سامان قبضے میں لیا اور علی حسین کو ساتھ لے گئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ شام کو اغوا کاروں کا تاوان کے لیے اہلخانہ کو فون آیا، 5 لاکھ روپے میں بات طے ہوئی، اغوا کاروں نے اہلخانہ کو آئی آئی چندریگر روڈ پر رات کو بلایا اور ڈی جی ایکسائز کے دفتر میں لے گئے، پولیس نے مغوی کو ای ٹی او کے دفتر سے برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، خاتون سمیت تین افراد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بازیاب شہری کے ساتھ جنوری میں بھی شارٹ ٹرم کڈنپنگ ہوئی تھی اور شہری کو سابق ڈی ایس پی ناصر شیخ نے گھر سے اغوا کیا تھا۔