پاکستان، کورونا نے مزید 46 زندگیاں نگل لیں

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے اور 1664 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51 ہزار 796 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1664 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 46 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 831 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 48 ہزار 202 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2847 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 73 ہزار 437 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46934 ہے۔