اب کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر پی آئی اے پر سفر نہیں ہو سکے گا

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یکم اکتوبر سے فضائی سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کے مطابق یکم اکتوبر سے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پی آئی اے کی تمام اندرون ملک و بیرون ملک پروازوں پر صرف ویکسی نیٹڈ مسافر ہی سفر کر سکیں گے۔ ترجمان کے مطابق ائیر پورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کے وقت سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔