وزیراعظم آج کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے پر 207 ارب روپے لاگت آئے گی، کراچی سرکلر ریلوے کا ٹریک 29 کلو میٹر طویل ہوگا جس کے 16 اسٹیشنز ہوں گے۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کراچی سرکلر ریلوے میں بجلی سے چلنے والی آٹومیٹک ائیرکنڈیشنڈ ٹرینیں چلائی جائیں گی جو 4 کوچز پر مشتمل ہوں گی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ بیک وقت 814 مسافر سفر کر سکیں گے، ٹرینوں کی خریداری کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر طلب کریں گے۔