بیٹی کی اسکول جانے کی ضد، باپ نے طیش میں آکر مبینہ طور پر بال کاٹ دیے

ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کے سر کے بال کاٹ دیے۔

ذرائع کے مطابق بیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول جانے کی ضد کی تو والد نے چچا کے ساتھ مل کرمیرے بال کاٹ دیے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ واقعے کےبعد گھر سے بھاگ کراپنی والدہ کےپاس شجاع آباد آگئی ۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق ، والدین کے درمیان کئی سال قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع اب تک پولیس کو نہیں دی گئی ہے، درخواست ملنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔