پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد سے نیچے آگئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے اور 1780 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1780 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 42 افراد انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے نیچے آگئی ہے اور سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 566 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 38 ہزار 668 تک جاپہنچے ہیں۔