پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 40 افراد انتقال کر گٗئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے اور 2167 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51 ہزار 348 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2167 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 40 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 246 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 26 ہزار 8 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2312 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 38 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 63724 ہے۔