وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا بڑا اقدام،کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیےمعائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کر دی گئی

لاہور (حسنات بلوچ) پنجاب بھر میں کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کر دی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کان کنان کے بچوں کیلئے اسکالر شپ میں 300 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 5600بچوں کو سالانہ تعلیمی وظائف کی مد میں 8 کروڑ 50لاکھ روپے جبکہ معذورکان کنوں کو 6000 روپے ماہانہ کی خصوصی گرانٹ دی جا رہی ہے۔ میانوالی کے علاقے مکڑوال میں 10بیڈز پر مشتمل مائنزلیبر ویلفیئرہسپتال بنایا گیا ہے۔
کوہ سلیمان سمیت دور دراز علاقوں میں کان کنوں کیلئے 6 مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسریاں بنائی جا رہی ہیں جبکہ ضلع چکوال میں موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
کان کنوں کیلئے بستی ڈاہر، مکڑ والا اور چواسیدن شاہ میں 3 واٹر سپلائی سکیمیں اور آر او پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔