جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشت گرد مارے گئے، 7 جوان شہید

راولپنڈی(حسنات بلوچ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔