کپیٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کا اہم اجلاس منگل کو منعقد ہوگا

اسلام آباد: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔منگل کے روز کپیٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس میں متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دی جائے گی تفصیلات کے مطابق اجلاس میں "اسلام آباد بس سروس” منصوبے کا پی سی ون منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، یہ منصوبہ جنوری 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا، "اسلام بس سروس” منصوبہ زیرہ (Zero) سبسڈی کے تحت چلانے کا ٹارگٹ ہے مزید برآں اجلاس میں شہر کے مختلف پارکس میں شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ٹوائلٹس بھی تعمیر کیے جانے کی منظوری دی جائے گی،

جبکہ اسلام آباد میں صفائی ستھرائی کے اعلی معیار کو قائم رکھنے کے لئے شعبہ سینی ٹیشن کو جدید مشینری ان ہائوس مہیا کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی جائے گی، اس اقدام سے سی ڈی اے کے اخرجات میں نہ صرف کئی گناہ کمی آ ئے گی بلکہ اسکا دائرہ اختیار اسلام آباد کے دیہی علاقوں تک پھیلانے میں مدد ملے گی علاوہ ازیں شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید مشینری ان ہائوس فراہم کرنے کے حوالے سے بھی منصوبہ زیر غور لایا جائے گا .

جس سے شاہراہوں کی تعمیر و مرمت میں بھی معاونت حاصل ہوگی اجلاس میں اسلام آباد میں ٹریفک کا دبائو کم کرنے کے لئے اتاترک ایونیو، سیکٹر جی فائیو اور جی سکس پر انڈر پاسز، فلائی اوور اور ملحقہ سڑکوں کی چوڑائی کا کام بھی شروع کرنے کی منظوری دی جائے گی، جبکہ اتاترک ایونیو سے جناح ایونیو اور ایوب چوک تک کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی مزید برآں اسلام آباد کو سمارٹ اور سیف سٹی بنانے کے حوالے سے سی ڈی اے بورڈ نے منظوری دی تھی جسکو ایجنڈے شامل کیا گیا ہے