کراچی میں آئندہ ہفتے موسم شدید گرم ہونے کی پیش گوئی

شہرِ قائد میں آئندہ 5 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 14 سے 16 ستمبر کے دوران موسم شدید گرم رہ سکتا ہے، اس دوران سمندری ہوائیں معطل اورگرم ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمات کا بتانا ہے کہ اس وقت ہوا کا کم دباؤ راجستھان پر موجود ہے جب کہ ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی شدت زیادہ ہے جس کے باعث 16 سے 18 ستمبر کے دوران شہر میں بارش کا امکان بھی موجود ہے۔