ٹریفک پولیس کا ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے کرکٹ میچز کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری ۔

پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ میچ 10ستمبر سے 21ستمبر تک ہوں گے ۔ کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 327اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر

کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا ۔ٹریفک پولیس اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 6thروڈ چوک سے سید پور روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس

اسلام آباد9thایونیو سے آنے والی ٹریفک کو IJPروڈ کی طرف موڑا جائے گا۔ٹریفک پولیس میچ کے دوران اسٹیڈیم روڈ کو 9thایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ٹریفک پولیس دوران میچ شہریوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔سی ٹی او راولپنڈی

ٹریفک وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ شہریوں کو متبادل راستوں کی رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔سی ٹی او رائے مظہر اقبال ٹریفک پولیس ٹریفک لاءانفورسمنٹ کے ساتھ شہریوں کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر

شہری راولپنڈی پولیس کے سوشل میڈیا گروپس اور ریڈیو اسٹیشن 88.6کے ذریعے بھی آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔سی ٹی او رائے مظہر اقبال دوران میچ شہری کسی قسم کی پریشان سی بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی