وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے جر منی کے سفیر برنہارڈ شلاگیک سے ملاقات

اسلام آباد(پ۔ر)وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی سے جر منی کے سفیر برنہارڈ شلاگیک نے آج ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران پاکستان اورجرمنی کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ وفا قی وزیر ریلوے نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی تر قی میں جرمن کے کردار کی تعر یف کی۔ پاکستان اور جرمنی کے مابین دیر نیہ تعلقات استوار ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے اموربھی زیر بحث آئے ۔

دونوں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔جر منی کے سفیر نے وزیر ریلوے کو جرمن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پاکستان ریلوے کے ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن میں مدد کی پیشکش کی۔وفاقی وزیر ریلوے نے ان کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ جرمن ٹیکنالوجی کو سر اہا اور کہا جر من ٹیکنالو جی دنیا کی جد ید ٹیکنالو جی ہے