سید علی گیلانی: سخت سکیورٹی میں حریت رہنما کی تدفین کے بعد انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو، ذرائع مواصلات معطل

کشمیر کے سیاسی منظرنامے پر پانچ دہائیوں تک چھائے رہنے والے بزرگ مزاحمتی رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے بعد انڈین حکام نے سخت سکیورٹی میں ان کی تدفین کروا دی جس میں صرف چند قریبی رشتہ داروں کو شرکت کرنے کی اجازت دی گئی۔
سید علی گیلانی کی عمر 92 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔
دوسری جانب سری نگر میں وادی میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ اگرچہ حریت رہنما کی تدفین علی الصبح ہو گئی تھی تاہم کشمیر کے کئی حصوں سے لوگ اس میں شرکت کرنا چاہتے تھے تاہم انھیں وہاں تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی