چلو امریکا۔۔نویں جماعت اور او لیول طلبا کیلئے خوشخبری

نویں جماعت اور او لیول طلباء کیلئے امریکی سکالر شپ کا اعلان 15 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو ایک سال کیلئے امریکی سکولوں میں پڑھنے کیلئے بھیجا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام کے تحت سکالر شپ کا شیڈول جاری کردیا گیا، نویں جماعت اور اولیول میں زیر تعلیم طلبا 15 ستمبر تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں لڑکیوں اور سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو سکالر شپ کیلئے ترجیح دی جائے گی، سکالر شپ کے تحت طلباء کو امریکا میں مفت رہائش، سفری سہولیات اور ہیلتھ انشورنس ملے گی۔ خیال رہے کہ کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام کے تحت 1351 طلباء امریکا جا چکے ہیں۔