سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت تک کےطلبا کیلئےکورونا ویکسین لازمی قرار

سندھ میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلبا کو کورونا ویکسین لازمی لگوانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق نویں سےبارہویں جماعت تک کے طلبا کے لیےکورونا ویکسین لگانا لازمی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی کالجز اور اسکولوں میں طلبا کی ویکسین ضروری ہوگی، اسکولوں کی انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے تعاون کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ویکسینیشن کا نوٹیفکیشن سندھ کے تمام اضلاع کے لیے جاری کیا گیا ہے۔