برطانوی خاتون ٹک ٹاکر وفا حسین پر آزاد کشمیر میں چاقو حملہ

آزادکشمیر کے علاقے میرپور میں ٹک ٹاک اسٹار وفا حسین قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ میرپور آزاد کشمیر کی تحصیل ڈڈیال میں گزشتہ دنوں پیش آیا جہاں طیبہ دلنشین المعروف وفا حسین نامی ٹک ٹاکر کو چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون برطانیہ میں وفا حسین کے نام سے ٹک ٹاکر مشہور ہیں اور راجدھانی کی رہائشی ہیں تاہم وہ بہن کے گھر ڈڈیال آئیں تھیں۔

پولیس کے مطابق چاقو کا وار کرنے والا ملزم اورنگزیب ٹک ٹاکر وفا حسین کا بھانجا ہے جس کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق وفا حسین کو شبہ تھا کہ بھانجے نے اس کے پرس سے 20 ہزار روپے چوری کیے ہیں جس پر بھانجے نے غصے میں خالہ کو چاقو سے زخمی کردیا۔

دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار وفا حسین اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں ان کی طبیعت بہتر ہے۔