کنگسٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں253 رنز بناکر آؤٹ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم پہلی اننگز میں253 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل پاکستان کے217 رنزکے جواب میں میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سےکپتان کریگ برتھ ویٹ 97 اور جیسن ہولڈر 58 رنز بناکر نمایاں رہے، روسٹن چیز اور بلیک ووڈ نے بالترتیب 21 اور22 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے4 اور محمد عباس نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔