وفاقی کابینہ نے بھنگ کاشت کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں بھنگ کاشت کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہےجبکہ وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی بھی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں بھنگ کاشت کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے،کابینہ نے یہ اجازت میڈیکل اور صنعتی استعمال کے لئے دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے صنعتی مقاصد کے لیے تین اضلاع میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دی ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی تصدیق کرے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا لائسنس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کو جاری کیا گیاہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹینالوجی کا مزید کہنا ہے کہ یہ تاریخی فیصلہ پاکستان کو یو ایس ڈالرز سی بی ڈی مارکیٹ میں جگہ دے گا۔