عیدالاضحیٰ پر 9 چھٹیوں کا امکان

اس مرتبہ عیدالاضحیٰ پر طویل 9 تعطیلات کے ملنے کا امکان ہے جس سے سرکاری ملازمین بھرپور مزے کریں گے۔
اطلاعات اور کیلنڈر کے مطابق سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے، تعطیلات سے زیادہ مزے وہ کریں گے جن کے گھر کراچی سے ہاہر ہیں، وہ اپنی فیملی کے ساتھ مکمل ایک ہفتہ گزاریں گے۔

سندھ کے دیگر شہروں میں رہنے والے اپنے آبائی علاقوں کی جانب ہفتہ 17 جولائی سے روانہ ہو جائیں گے۔ یوں 17 جولائی ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جب کہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔

اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔