طالبان اور افغان سیاسی وفد کی ایران میں ملاقات، مسائل کا پرامن حل تلاش کرنے پر اتفاق

ایران میں طالبان اور افغان سیاسی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کے مسئلے کا پر امن طریقےسےحل تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ قطر میں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم کا اپنے بیان میں کہنا ہےکہ ایران میں طالبان وفد کی افغان سیاسی وفد سےگذشتہ روز اور آج ملاقات ہوئی، ملاقات میں فریقین متفق ہوئےکہ جنگ افغان مسئلےکا حل نہیں،افغانستان کے مسئلےکا پر امن طریقےسےحل کی تلاش کرناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فریقین امن کی راہ ہموار کرنےکے طریقہ کار ،متفقہ اسلامی نظام اور اس کےحصول کےطریقہ کارپربات چیت اور مزید مشاور ت اور وضاحت طلب معاملات کےحل کے لیے مذاکرات خوشگوارماحول میں کیےجانے پربھی رضامند ہوئے۔

طالبان ترجمان کے مطابق فریقین نےلوگوں کےگھروں،اسکول ،مساجد اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے اور سہولیات کوتباہ کرنےکی بھی سخت مذمت کرتےہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔