احساس پروگرام میں اب تک کوئی سیاسی وابستگی سامنے نہیں آئی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ احساس پروگرام میں اب تک کوئی سیاسی وابستگی سامنے نہیں آسکی، ابھی تک کوئی ایسی شکایت نہیں ملی کہ پروگرام کے تحت کسی کو سیاسی بنیاد پر فائدہ یا نقصان پہنچایا گیا ہو۔

اسلام آباد میں احساس سیونگ والٹس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد غربت کے خاتمے اور جلد امداد کی فراہمی میں عالمی بینک کے مطابق احساس پروگرام چوتھے نمبر پر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو روزگار دے کر ہی غربت کو تیزی سے ختم کیا جاسکتا ہے