فلسطین کی صورتحال پر جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، شاہ محمود امریکا جائیں گے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جمعرات کو امریکا روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہ فلسطین کی صورتحال پراجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اور ترک ہم منصب ایک ساتھ براستہ ترکی نیویارک پہنچیں گے۔