کراچی: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا موبائل مارکیٹ میں جھگڑا

کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان صدر موبائل مارکیٹ میں دکانداروں سے الجھ پڑے۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے دکاندار کو تھپڑ دے مارا جب کہ ان کے محافظوں نے بھی دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےان پر بندوق تان لی۔

ایم این اے اسلم خان کی جانب سےجھگڑے کے بعد مبینہ تشدد میں ملوث دکاندارپر پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔دوسری جانب جھگڑےکے بعد تاجر رہنما بھی رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمےکے اندراج کے لیے تھانے جا پہنچے۔