وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی جس کے لیے تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت 5 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کرے تو بات چیت کیلئے تیار ہیں: شاہ محمود

ذرائع کاکہنا ہےکہ کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں اور منٹس آن لائن فراہم کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذائع کے مطابق آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اس سے کاغذی استعمال ختم اور پرنٹنگ اخراجات کی بچت ہوگی جب کہ آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔