کیمبرج امتحانات کا آغاز، ‘جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر نومبرمیں امتحان دے دیں‘

اسلام آباد: ملک بھر میں کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا اور وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہےکہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ برٹش کونسل ایس اوپیز کے سخت نفاذ پر عزم کیے ہوئے ہے اور حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی البتہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں اس کے لیے انہیں اضافی فیس نہیں دینا ہوگی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج سےکہا ہے کہ اے لیولزکے باقی امتحانات کے لیے 13 مہینےکی شرط پر نظرثانی کرے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کو مدنظر رکھے، امید ہے اس بارے میں جلدہی مثبت فیصلہ کیاجائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں امتحانات کا فیصلہ بچوں کے مستقبل کیلئےکیا،بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کیے۔