کوئٹہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا اور دھماکے کے وقت بمبار اپنی گاڑی میں ہی بیٹھا رہا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ دھماکے میں 60 سے 80 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا یہ ان پاکستان دشمن عناصر کی کارروائی ہے جنہیں پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی، اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔