خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید 4 وزرا شامل، عاطف خان نے بھی حلف اٹھالیا

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع ہوگئی اور مزید 4 وزرا نے حلف اٹھالیا۔ نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جہاں گورنر شاہ فرمان نے وزرا سے حلف لیا جب کہ وزیراعلیٰ محمود خان سمیت دیگر حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔

کابینہ میں شامل ہونے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، فضل شکور اور فیصل امین شامل ہیں جب کہ نئے وزرا کی شمولیت سےخیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی تعداد 17 ہوگئی۔