پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب، پی پی اور اے این پی کو دعوت نہ ملی

مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں جسٹس قاضی فائز کیس کی سماعت براہ راست نشرکرنےکی درخواست مسترد

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 8 اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے تاہم پیپلزپارٹی اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس دینے پر پی ڈی ایم پی پی اور اے این پی سے غیرمشروط معافی مانگے۔