ریاض:(ملک ندیم شیر) سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔

سعودی عرب میں پہلا روزہ کل 13 اپریل بروز منگل کو ہوگا۔

لہذا پہلا روزہ کل 13 اپریل بروز منگل کو ہوگا جبکہ نماز تراویح کا آغاز اج رات 12 اپریل سے شروع ہوجائیگا۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ سمیت مملکت بھر کی تمام مسجد میں تراویح نماز جماعت کے ساتھ ادا کی جائیگی۔ ۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں تراویح پڑھانے کی منظوری دے دی گئ۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام  اور مسجد نبوی میں جماعت سے تراویح پڑھانے اور تراویح کی 10 رکعتوں پر اکتفا کرنے کی منظوری دی ہے۔
بیت اللہ انتظامیہ نے رمضان کے دوران عمرہ زائرین اور نمازیوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کرلیں۔۔
خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا زائرین کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے والے اور انتظامات کا پابندی سے خود سے جائزہ لینے کا فیصلہ۔
شہری اور مقیم غیر ملکیوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی سخت ہدایات۔